اسلام آباد(آئی این پی،صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،ملک بھر میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی،قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونگے ۔ریٹرننگ افسران 27 اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے ،امیدوار 28 اگست سے 30 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے ،امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31 اگست کو جاری کی جائے گی۔امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہو گی۔ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی ،اپیلٹ ٹربیونل 13 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے ،امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 14 ستمبر کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات 15 ستمبر تک واپس لے سکیں گے ،امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں پولنگ ہوگی،قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونگے ۔این اے 35،این اے 53 ،این اے 56،این اے 60، این اے 63،این اے 65،این اے 69 میں ضمنی انتخاب ہو گا،این اے 103،این اے 124،این اے 131،این اے 243 میں بھی ضمنی انتخاب ہو گا،پنجاب اسمبلی کے 13،خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 9 ،سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 2،2 حلقوں میں پولنگ ہو گی،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی3،پی پی 27،پی پی 87، پی پی 103 ،پی پی 118 میں ضمنی انتخابات ہونگے ،پی پی 165،164 ، پی پی 201،پی پی 222،پی پی 261 میں بھی ضمنی انتخاب ہو گا،پی پی 272 ،پی پی 292 اور پی پی 296 میں بھی پولنگ ہو گی،خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 3،پی کے 7،پی کے 44، پی کے 53، پی کے 61 ،پی کے 64 ،پی کے 78 ،پی کے 97 اور 99 میں پولنگ ہو گی،سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 87 اور پی ایس 30 میں ضمنی انتخاب ہو گا،بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 اور پی بی 40 میں ضمنی انتخاب ہو گا۔واضح رہے کہ یہ وہ نشستیں ہیں جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر25 جولائی کو یا تو ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی یا پھران حلقوں سے کامیاب امیدواروں نے وہ نشستیں چھوڑدی تھی۔