لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز26 سے 30 اکتوبر تک قذافی لاہور میں کھیلی جائے گی ۔چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ ٹیم عروج ممتاز ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے آج قومی سکواڈکا اعلان کریں گی۔