ملتان(جنرل رپورٹر)قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں روز لاہور کی دونوں ٹیمیں اپنااپنا میچ ہار گئیں پہلے میچ میں راولپنڈی نے لاہور وائٹس کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ملتان کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر لاہور وائٹس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15اوور میں 105رنز بنائے کپتان سلمان بٹ 25وہاب ریاض 23(ناٹ آؤٹ) اور علی خان 20رنز بنا کر نمایاں رہے راولپنڈی کی جانب سے خالد عثمان اور زاہد منصور نے 2،2جبکہ صدف حسین ،عبدالرحمن اور حماد اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں راولپنڈی نے مقررہ ہدف 14.4اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،حماد اعظم 30 اور عمر امین 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ناصر نواز نے 22رنز بنائے لاہور وائٹس کی جانب سے بلا ل آصف نے 2جبکہ حسن خان اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔حماد اعظم کو ان کی آل راؤنڈر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور میں7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے ،کپتان عماد وسیم نے شاندار 64 رنز بنائے جبکہ علی سرفراز 45 رنز بنا کر نمایاں رہے لاہور بلیوز کی جانب سے اعزاز چیمہ اور قیصر اشرف نے 2،2 سعد نسیم اوراحسان عادل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں لاہور بلیوزکی ٹیم آخری اوور میں 135رنز بناکر آؤٹ ہوگئیلاہور بلیوز کی جانب سے رضوان حسین نے شاندار بیٹنگ کر تے ہوئے 72رنز بنائے جبکہ سعد نسیم 18رنز بنا سکے ۔