اسلام آباد( آن لائن ) پیپلزپارٹی کے رہنما ،بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کسی بھی وقت لڑکھڑا سکتی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت وفاق اور پنجاب میں بہت کمزور ہے ، صرف دو چار اضافی ووٹوں کے ساتھ حکومت بنائی گئی ہے ،کسی بھی وقت اسمبلیاں تحلیل کرنا پڑ سکتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسی لئے نہیں ہٹایا جا رہا اگر ہٹایا گیا تو ان کے لئے حکومت بنانا مشکل ہو جائے گا،تحریک انصاف اپنا وزیراعلیٰ نہیں لا سکے گی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ووٹ کا وقت آنے پر تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی مختلف شہروں میں چھپ جائیں گے ،اس کے برعکس سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت بہت مضبوط ہے انہیں کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی مراد علی شاہ کو اس حوالے سے کچھ کرنے کی ضرورت ہے ، تاہم وفاق اور پنجاب حکومت کو خطرہ ہے ۔