لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ کے لئے اعلان کردہ سکواڈ کے ارکان کا تیسرا گروپ براستہ دبئی انگلینڈ پہنچ گیا۔ پی سی بی کے مطابق تیسرے گروپ میں کرکٹر عمران خان، کاشف بھٹی، حیدر علی اور مساجر ملنگ علی شامل ہیں۔ یہ ارکان کورونا مثبت آنے پر سکواڈ کے ساتھ روانہ نہیں ہو سکے تھے ۔ تینوں کرکٹرز اورمساجر لندن پہنچنے پر لندن سے بذریعہ بس انگلینڈ کے شہر ووسٹرپہنچے اور قرنطینہ میں چلے گئے ۔ جہاناب ای سی بی میڈیکل سٹاف ان کے کورونا تیست کرائے گا اور رزلٹ مچبت آنے پر سکواڈ کو باقاعدہ جوائن کر لیں گے ۔ پی سی بی کے مطابق ان کے کورونا ٹیست پاکستان میں دو دفعہ منفی آئے جس پر انہیں انگلیند بھیجا گیا ہے ۔ اعلان کردہ سکواڈ کے دو ارکان رہ گئے ہیں جو ابھی تک انگلینڈ نہیں جا سکے۔