لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ پر گئی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے ووسٹر میں ٹریننگ جاری ہے ۔ ٹیم ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں نے دو سیشنز میں ٹریننگ کی۔ پہلا سیشن صبح دس بجے سے سہ پہر دو بجے تھا جس میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔