لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں سیر نہیں معاملات طے کرنے گیا تھا ۔ میری حکام سے دو تین اہم موزوں پر بات ہوئی ہے ۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ ایف ٹی پی کے تحت 2022 میں پاکستان میں آسٹریلیا کو 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے تھے تاہم ہماری خواہش ہے کہ جو بھی سیریز ہو وہ کم از کم تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہو۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا نے پاکستان کی تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کی درخواست قبول کی ہے ، 2022 میں کرکٹ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ نئے ایف ٹی پی 2023 2031 کے لیے بھی کرکٹ آسٹریلیا سے بات ہوگئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے فیوچر ٹور پروگرام میں قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلا کرے گی، معاہدہ کے تحت آسٹریلیا کے ساتھ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔وسیم خان نے بتایا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ کے لیے نیو ساوتھ ویلز سے بھی بات ہوئی ہے ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی میں چار سال کے دوران اندڑ 19 اور پاکستان اے ٹیم کے دوروں سے متعلق بھی بات ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ میں سیر کرنے گیا وہ سوچتے رہے گیں، جو چیزیں آسٹریلیا میں فائنل ہوئی اسے منظر عام پر بھی لائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ میں کرکٹ کمیٹی کا ممبر رہوں گا، ابھی چیئرمین شپ سے علیحدگی اختیار کررہا ہوں۔