لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئرکھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا میچ جیت کر کلین سویپ کرتے ہوئے نمبرون پوزیشن برقرار رکھیں گے ، پی سی بی کو چاہیے کہ وہ کوئی سسٹم بنا دے جس کے تحت سینئر کھلاریوں کو ڈراپ کرنے سے پہلے مشاورت کر لی جائے ۔ بائولنگ ایکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ باؤلنگ ٹیسٹ کلیئر کر لوں گا۔ اگر کوئی نوجوان کھلاڑی ان سے بہتر ہے تو وہ اس کے لئے جگہ چھوڑنے کو تیار ہیں ورنہ کھیلتے رہنا چاہئے۔