اسلام آباد(وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ ٹولے کیخلاف قوم کو جگایا ، کرپشن کیخلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار قانون کے مفرور جمہوریت کے علمبردار اور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں ہو سکتے ۔مریم نواز غصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ صحافیوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔