لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ کے لئے سکواڈ کے دوسرے گروپ میں جانے والے چھ کرکٹروں کی مانچسٹر روانگی میں ایک بار پھر ردو بدل کر دیا گیا، قومی سکواڈ کے چھ کھلاڑی آج علی الصبح براستہ دبئی مانچسٹر گئے ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق قبل ازیں کھلاڑیوں کے قومی ائیر لائن پر لاہور سے براہ راست مانچسٹر جانا تھا تاہم فلائٹ شیڈول مشکلات کی وجہ سے دوبارہ ان کی بکنگ قومی ایئر لائن کی بجائے ایمریٹس پر کرائی گئی ۔ ایمریٹس پروٹوکول کے مطابق کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پہلے ہی چغتائی لیب سے کرا لئے گئے ہیں۔کھلاڑیوں میں محمدحفیظ، فخرزمان، محمد حسنین،محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔