اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔کئی روز سے التوا مشترکہ قانونی معاونت کا بل ایک بار پھر ایجنڈے پر آگیا، اسی طرح یونیورسٹی آف اسلام آباد کے قیام کا بل بھی پیش کیاجائے گا، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے جامع امتحانات سے متعلق قواعد و ضوابط کی تصدیق کا بل بھی پیش کیاجائے گا۔فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرز میں تین ارکان اسمبلی کی نامزدگی بھی وزیر تعلیم ایوان میں پیش کریں گے ، اجلاس میں سانحہ لاہور پر بھی گفتگو ہوگی ۔