مکرمی !پاکستان اس وقت بحران کی زد میں ہے۔اگر نظام مضبوط شفاف غیر جانبدار ہو تو ووٹ ایک اسی طاقت ہے جس سے ہم اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ووٹ کی طاقت اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیجئے کہ وہ طاقتوار اشرافیہ جو دل میں غریب سے نفرت رکھتی ہے جو غریب کے مسائل کو کسی صورت حل کرنا نہیں چاہتی وہ اشرافیہ انتخابات کے وقت غریب کی دہلیز کو اسطرح پوچھتی ہے جیسے اسکی زندگی کا روشن مستقبل اسی دہلیز سے وابستہ ہے یقینا یہ حقیقت ہے کہ سیاستدانوں کی زندگیوں میں خوشحالی غریب کے قیمتی ووٹ سے ہی ممکن ہے اگر غریب کا قیمتی ووٹ اس کے حق میں نہ ڈالے تو اسکی کوئی پہچان باقی نہیں رہتی۔جس طرح ملک و قوم کو جمہوریت کو نقصان اور ملک کے معزز اداروں کو مشکوک بنایا گیا ہے ایسے میں ہم نے اگر اپنی سمت درست نہ کی تو ملک مزید بحران کی جانب گامزن ہوسکتا ہے اس وقت تمام سیاسی اختلافات سے ہٹ کر ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔(محمد اکرم خالد)