وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں لیگی قیادت سے کسی قسم کی شکایت نہیں، گورنر پنجاب سرور چودھری سے ملا قات چہلم کی دعائیہ تقریب کے بعد اتفاقیہ اور بالکل غیر سیاسی تھی لیکن بعض حلقوں نے اسے سیاسی رنگ دے کر رائے عامہ کو گمراہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے خفیہ ملاقات قرار دیا ہے جس کی وہ پر زور تردید کر تے ہوئے جھوٹ کا پلندہ و گمراہ کن قرار دیتے ہیں روزنامہ 92نیوز سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے مز ید کہا کہ مسلم لیگ سے انکی وابستگی اور قیادت پر اعتماد غیر متزلزل ہے مسلم لیگ چھوڑنے اور کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کا سو چا تک نہیں۔