کابل(نیٹ نیوز) افغان طالبان نے قیدیوں کی رہائی معطل ہونے پر مذاکرات میں مزید شرکت سے انکار کردیا۔ترجمان سہیل شاہین کے مطابق ہم نے اپنی ٹیم کونظربندوں کی تصدیق کیلئے بھیجاتھا کیونکہ قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ کیا گیا تھا ، لیکن اب قیدیوں کی رہائی معطل کردی گئی ہے لہٰذا کل سے ہماری تکنیکی ٹیم کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کریگی۔دوسری طرف طالبان نے افغانستان کو کورونا وائرس کے موذی مرض سے بچانے اور اس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مہم شروع کردی ہے ۔ دوسری طرف افغان وزارت صحت نے طالبان کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے ۔