سیالکوٹ،پاکپتن،گوجرانوالہ،کہروڑپکا،فیصل آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹرز،نامہ نگار،خصوصی رپورٹر ) سیالکوٹ میں مسجد میں اذان دینے کے مبینہ تنازع پر ایک نوجوان کو قتل کر دیاگیا۔تھانہ صدر پولیس نے عتیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ادھرپاکپتن میں مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل جبکہ ایک نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔تھانہ قلعہ کالروالہ کے علاقہ مالوکے میں خاوند اسلم نے معمولی تلخ کلامی اور کردار پر شک کی بنا پرڈنڈے مار کر اپنی 28سالہ بیوی رضیہ سلطانہ کو قتل کر دیا۔ کہروڑپکا کے علاقہ لال بھگالی بستی معین آباد میں دیوربختاور نے رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کر کے اپنی بھابی ریاض بی بی کی جان لے لی اور فرار ہو گیا۔ساہیوال کے تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں لیگی ایم پی اے ملک محمد ارشد کے پی اے مفتی اصغر کے 17 سالہ بیٹے کو قتل کردیا گیا جس کی لاش کھیت سے ملی۔ تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ میں شہری ارشد محمود کودوران واردات قتل کرنیوالے 4 ڈاکوئوں عمرفاروق اور شیر علی وغیرہ کو پولیس نے گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔فیصل آبادکے علاقہ جھنگ بازار میں بیوی اور بہن میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل ہوکرعرفان نے فائرنگ کر دی۔