لاہور (اپنے رپورٹر سے ) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پی ایچ ایز کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے پی ایچ اے ریفارمز اینڈ ریونیو کور کمیٹی پنجاب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،جس کے مطابق سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ کمیٹی کے کنوینئر ہونگے ، مارکیٹنگ کیلئے عامر حمید جبکہ ہارٹیکلچر کیلئے سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے نواز رامے کو مقرر کیا گیا ہے ، ہر پی ایچ اے کے ڈی جی اور چیئرمین بھی کمیٹی کے ممبر ہونگے ، نوٹیفکیشن کے مطابق ایسوسی ایٹ ممبر میں سعید احمد، اسماعیل ، رفیق اور یونس کو شامل کیا گیا ۔ کمیٹی پنجاب کے ہر پی ایچ اے کیلئے مالیاتی اور ریونیو سے متعلق پالیسی وضع کریگی۔ اس حوالے سے کمیٹی کا ابتدائی اجلاس ہوا جس میں مختلف امور زیر بحث آئے جبکہ ریونیو اور ریفارمز کے حوالے سے کچھ تجاویز بھی زیر غور آئیں جسے منظوری کیلئے وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کو بھجوا دی گئی ہیں۔