برسبین (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین آل راؤنڈر بین کٹنگ برسبین ہیٹ کی ٹیم سے باہر ہونے والے تازہ ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، کوئنز لینڈ میں بگ بیش لیگ فرنچائز نے اپنے سکواڈ کو نئی شکل دینے کے لئے گزشتہ سات سیزنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کٹنگ اب آئندہ سیزن کیلئے سڈنی تھنڈر میں عثمان خواجہ اور فرگوسن کیساتھ کھیلیں گے ۔