کراچی( سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر ڈیل سٹین پی ایس ایل فائیو میں فرنچائز کا حصہ بنیں گے ، 36 سالہ ڈیل سٹین آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹیڈ کی بیٹنگ لائن کو مزید استحکام پہنچانے کے لیے جنوبی افریقہ کے کولن منرو اور انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان بھی پیر کو ہی پاکستان پہنچ کر سکواڈ میں شامل ہو جائیں گے ۔