لاہور ( سپیشل رپورٹر ) کورونا کے خطرات کے پیش نظر قیدیوں کو کیمپ جیل سے منتقل کیا جانے لگا، 500 سے زائد قیدیوں کو حافظ آباد جیل منتقل کردیا گیا، خالی بیرکس میں قرنطینہ سنٹر اور 100 بیڈ کا ہسپتال بنایا جائے گا کیمپ جیل میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں، ابتدائی طور پر5 سو سے زائد قیدی رات گئے حافظ آباد جیل منتقل کیے گئے ہیں، خالی ہونیوالی بیرکس میں کورونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کے ساتھ رہنے والے 490 سے زائد قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، دیگر بیرکس میں100 بیڈز کا عارضی ہسپتال قائم کیا جائے گا، جیل حکام کا کہنا ہے کہ آ ئندہ چند روز میں بیمار اور بزرگ قیدیوں کو دیگرجیلوں میں بھی منتقل کیا جائے گا تا کہ قیدیوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے ، قیدیوں کی منتقلی ڈبلیو ایچ او کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے ۔