لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ سجل علی نے پاکستان میں بے شمار ایوارڈ لینے کے بعد اب عرب انٹرنیشنل فیسٹیول میں بھی ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے جس کے بعد سجل علی ہر سال ہونے والا ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈیفا) جیتنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں ڈِسٹِنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر کی نامور شخصیات سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے بھی شرکت کی۔ سجل علی کو فلم کی دنیا میں منفرد پہچان بنانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ ملنے پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ نہ صرف میرے لئے بلکہ ملک و قوم کیلئے بھی ایک اعزاز ہے ۔ ایوارڈ جیتنے پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی طرف سے سجل علی کو مبارکباددینے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔