مکرمی! پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن کو اللہ تعالی نے تمام تر جغرافیائی، معدنی، قدرتی، مصنوعی اورافراط زرجیسی نعمتوں سے نوازا ہے۔ پاکستان میں کثیر تعدادنوجوان نسل کی ہے جونہ صرف مختلف صلاحیتوں میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ جذبہ حب الوطنی سے سرشارہیں۔ مگرافسو س کی بات یہ ہے کہ تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کا شمارترقی پذیرممالک میں ہوتا ہے جسکی ایک بڑی وجہ نوجوان نسل کو ترقی کے عملی طور پر مواقع کی عدم فراہمی ہے۔دنیا کی دیگرا قوام کی نسبت پاکستانی عوام کے نوجوان نہ صرف جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں بلکہ جسمانی طورپرمحنتی اور سخت جان ہیں تمام ارباب اختیار سے گزارش ہے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو تعلیم اور موجودہ ٹیکنالوجی سے ہمکنار کر کے انکی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا کر ملک و ملت کے لیئے کار آمد بنایا جائے۔ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوان صف اول کے دستے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نیز نوجوان نسل کوبھی اپنی تما م ترترجیحات اور صلاحیتوں کوبھی ملک و ملت کی ترقی کے لیے وقف کرنا ہونگی۔ (تحریم اختر‘لاہور)