کراچی (کلچرل رپورٹر) ماڈل و اداکارہ معراج خان نے کہا ہے کہ فیشن ویک کا تجربہ میرے لئے بہت اچھا رہا پہلی بار بین الاقوامی طرز کی ریمپ پر کیٹ واک کرنے کا موقع ملا،اب فی الحال محرم کی وجہ سے تمام شوبزکی مصروفیات ترک کردی ہیں اور باقاعدگی سے مجالس میں شرکت کررہی ہوں ۔ ماڈلنگ کے ساتھ ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہورہی ہوں ، ابھی شوبز انڈسٹری میں نئی ہوں لیکن ابتدائمیں ہی بہت معیاری اور اچھا کام کرکے تھوڑی بہت شناخت بنا لی ہے مستقبل میں بھی صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی ۔