سرینگر(این این آئی) کنٹرول لائن کے دوران اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری کل پانچ اگست کو یوم استحصال منا رہے ہیں، بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے نام اپنے ایک پیغام میں بدھ کو مکمل ہڑتال کرنے کی کال دے دی، انہوں نے کہا بھارتی حکمرانوں نے جس طرح اپنے مذموم ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے پوری آبادی کو گھروں تک محدود کرکے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا وہ عالمی برادی کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے ، انہوں نے خاص طورپر پاکستان او ر دنیا کے دیگر ملکوں میں رہنے والے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ پانچ اگست کو بڑی تعداد میں بھارتی سفارتخانوں کے آگے جمع ہوں اور گزشتہ برس کی اس روز کی غیر قانونی بھارتی کارروائیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کشمیری عوام پانچ اگست کو مکمل ہڑتال کر کے بھارتی حکام پر واضح کریں گے کہ وہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ تسلیم نہیں کریں گے ، کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا بدھ کو مقبوضہ علاقے کی مساجد سے آزادی کے ترانے نشر کیے جائیں گے ۔