لاس اینجلس (این این آئی) آسٹرین نژاد امریکی ایکشن اداکار، سابق ریاستی گورنر اور فلم پروڈیوسر 73 سالہ آرنلڈ شوارتزنگر نے ایک بار پھر دل کی سرجری کرالی۔غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق آسٹرین نژاد امریکی ایکشن اداکارآرنلڈ شوارتزنگر نے سوشل میڈیا پر ہارٹ سرجری کے بعد ہسپتال سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد اب وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2سال قبل 2018ء میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری کے دوران پلمونری وال تبدیل کیا گیا تھا اور اب ان کا ایروٹک وال تبدیل کیا گیا ہے ، جس وجہ سے وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آرنلڈ شوارتزنگر پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔