لاہور (سپورٹس رپورٹر) بین الاقوامی نیٹ بال کی تنظیموں نے نیٹ بال کے رواں سال اپریل سے جولائی تک کوریا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے عالمی اور ایشین چیمپئن شپ کے تمام مقابلے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ عالمی نیٹ بال فیڈریشن اور ایشین نیٹ بال فیڈریشن نے دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے رواں سال منعقد ہونے والے اپنے اپنے تمام نیٹ بال کے ایونٹس کو ملتوی کردیئے ہیں جن میں مردوں کی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ جو 29 اپریل سے 5 مئی تک تک سنگاپور میں کھیلی جانی تھی اب یہ چیمپئن شپ اب روواں سال دسمبر میں کھیلی جائے گی جس میں نو ٹیمیں حصہ لیں گی ۔