اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے بِل گیٹس سے بھارتی وزیراعظم مودی کو ایوارڈ کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں انہوں نے کہابھارتی وزیراعظم کسی ایوارڈ کا مستحق نہیں بلکہ معصوم انسانوں کا قاتل ہے ،کیا بِل گیٹس نے واشنگٹن پوسٹ میں مودی کے مظالم پر بیانات نہیں پڑھے ؟،کیا بِل گیٹس نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر رپورٹ نہیں پڑھی۔وزیراعظم عمران خان بِل گیٹس کو خط لکھیں کہ مودی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لے ،مودی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کرارہا ہے اور وہاں 5 اگست سے کرفیو نافذ کیا ہوا ہے ۔