لاہور (وقائع نگار خصوصی، اپنے رپورٹر سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا جوہر ٹاؤن میں آپریشن کروڑوں روپے کے پلاٹ واگزار کرا لیے آپریشن ی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون سبطین قریشی نے کی اس موقع پر سبطین قریشی کا کہنا تھا کہ آپریشن ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے جس میں اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ ون کے عملے نے جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکوں میں غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کرکے پانچ کروڑ روپے مالیت کے تین پلاٹ واگزار کرالئے ۔ عملے نے بلاک ایف ون میں ایک کنال رقبے کا پلاٹ نمبر 265 واگزار کرالیا اور اس پر تعمیر شدہ ایک منزلہ مکان کی عمارت مسمار کر دی۔ایل ڈی اے کے عملے نے جوہر ٹاؤن کے بلاک جے تھری میں بھی آپریشن کیا۔