طرابلس (اے ایف پی ،این این آئی )لیبیا میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ وفاق کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس کی سکیورٹی فورسز نے دارلحکومت طرابلس پرمکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ خلیفہ حفترکی فورسزپسا ہو گئیں ہیں جس پر شہریوں نے جشن منایا،گزشتہ روز حکومتی فورسز نے طرابلس ایئرپورٹ پر حفتر فوج کا قبضہ ختم کر دیا تھا۔واضح رہے حفتر فوج گزشتہ ایک سال سے شہر کا محاصرہ کر رکھا تھا۔دریں اثنائلیبیا میں باغی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ قومی وفاق حکومت کے ساتھ مذاکرات سے قبل ترکی کو لیبیا سے نکلنا ہوگا۔