لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران 7.4 فٹ کے دراز قد کے حامل کھلاڑی کو دریافت کر لیا۔ لاہور قلندر پاکستان سپر لیگ کی وہ بدقسمتی ٹیم ہے جو مسلسل ایونٹ کے دوران آخری نمبر پر رہتی ہے تاہم ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور ایونٹ کے بعد ملک بھر میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرتی رہتی ہے، ٹیلنٹ کی تلاشی کے دوران انہوں نے ملک کے لیے بڑے بڑے نام ڈھونڈے ہیں، حارث رؤف، سہیل اختر، شاہین شاہ آفریدی سمیت متعدد بڑے نام انہوں نے ملک کو دیئے۔نئے ٹیلنٹ جسے دریافت کیا گیا ہے اس کا قد 7.4 فٹ ہے، اس کا نام محمد مدثر ہے، لاہور قلندر کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں انہیں اب ٹریننگ دی جائے گی۔