لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بارکی قومی امن کمیٹی کے زیر اہتمام اعتراف خدمت ایواڈ و تحفظ ناموس رسالت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں اعجاز احمد چودھری صدر پی ٹی آئی پنجاب نے شرکت کی جبکہ دیگر شرکائمیں سید محمود غزنوی، ناصر سلمان وائس چئیرمین شکایات سیل،قومی امن کمیٹی لاہور کے صدر ارشد گجر بھی تقریب میں شامل تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ وفات کے بعد لوگوں کی خدمات کا اعتراف کرکے ایوارڈ دئیے جاتے ہیں ،اگر ایسے لوگ جنہوں نے اعلی خدمات انجام دیں ان کی زندگی میں تسلیم کرنا چاہئے ،وفات کے بعد پوچھا جائیگا آپ نے معاشرے کی خدمت کیلئے کیا کیا ۔