لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر ) لاہور پولیس کے 58 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ سی سی پی او آفس میں ہونے والی ایک سادہ تقریب میں سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے ترقی پانے والوں کو انسپکٹر کے رینک لگائے ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید، سی ٹی او کیپٹن (ر) ملک لیاقت، ایس ایس پی ایڈمن اطہر وحید، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر، ایس ایس پی (آئی اے بی) فیصل مختار، ایس ایس پی آپریشنز نوید اور دیگر سنیئر افسر بھی موجود تھے ۔ انسپکٹر بننے والے پولیس افسروں کا تعلق لاہور پولیس کے مختلف شعبوں سے ہے ۔ سی سی پی او بی اے ناصر نے ترقی پانے والے پولیس افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر کا عہدہ محکمہ پولیس میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ ترقی آپ کا حق تھا جو محکمہ پولیس نے آپ کو دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترقی کے ساتھ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔ آپ پر محکمہ پولیس کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں۔ امید ہے آپ عوام، حکومت اور پولیس کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ دو خواتین ارم خانم، غزالہ شریف اور ایک اقلیتی افسر انتھونی وکٹر کو بھی انسپکٹر کا رینک لگایا گیا۔