لاہور(کامرس رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے لاہور ریجن کے لئے گیس کی رسد بڑھا دی گئی ہے اور موسم سرما کے پیش نظر 20ملین کیوبک فٹ اضافی گیس ہر دن کے حساب سے گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فراہم کی جا رہی ہے ۔ سوئی ناردرن گیس اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کے لئے مسلسل مصروف عمل ہے ۔