لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر اور پاکستان امریکہ بزنس ایسوسی ایشن کے درمیان پاکستان اور امریکہ کے مابین کاروباری تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ طے پایا ہے ۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور چیئرمین پابا محمد صدیق شیخ نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔