لاہور (نامہ نگارخصوصی) عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی نے سینئر سول ججز کو ایڈیشنل سیشن ججز کے عہدے پر ترقی دے دی۔ انتظامی کمیٹی نے 31سول ججز کو سینئر سول ججز کے عہدوں پرترقی دے دی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پررجسٹرار نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔