اینٹی گووا ( سپورٹس ڈیسک ) سابق ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا اور رامنریش ساروان بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلئے میں ویسٹ انڈین بلے بازوں کو بیٹنگ گر سکھائیں گے ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 اگست سے ہو گا۔اس سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز بھارت کے نام رہی تھی۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز ڈائریکٹر آف کرکٹ جمی ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے پاس کئی باصلاحیت نوجوان بلے باز ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان کے کھیل میں مزید نکھار آئے ۔