لاہور(اشرف مجید)ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا کی جانب سے لاری اڈا بادامی باغ میں ترقیاتی کاموں کی ابتدائی رپورٹ کمشنر کو بھیج دی گئی ، بس ٹرمینل کی تعمیر کیلئے ساڑھے 3کروڑ کے ترقیاتی کام فائنل مراحل میں داخل ، ڈرین ، سیوریج اور خوبصورتی کیلئے ٹف ٹائل لگانے کا کام جلد مکمل ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بٹ کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے جنرل بس سٹینڈ بادامی میں سیوریج کے کام میں 3500 فٹ طویل ڈرین میں سے 1200 فٹ کا کام مکمل ہو چکا ، ڈرین کی 85 فٹ جگہ پر مرمت کا کام جاری ہے ، ڈرین کا پانچ سو فٹ حصہ اپنی سطح سے بلند کیا جارہا ہے جبکہ ایک فٹ چوڑی اور چار سو پچاس فٹ طویل سیوریج لائن کے بچھانے جانے کا عمل بھی جلد مکمل ہو جا ئیگا۔ادھر ڈیڑھ فٹ چوڑی اور120 فٹ طویل سیوریج کا کام ، ایک فٹ چوڑی اور 150 فٹ طویل سیوریج لائن بچھانے کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے ، 7 نئے مین ہولز کی فکسنگ کا کام بھی جاری جبکہ ٹرمینل کی تعمیر و مرمت کا کام بھی تکمیل کے مراحل میں ہے ،ٹرمینل ہال کی تعمیر سیلنگ، فرشی ٹائل کا کام مکمل ہو چکا اور فنشنگ کا کام آخری مراحل میں ہے ہال کے فرنٹ پر ٹائلنگ کا کام ، ویگن اڈا اور ملحقہ جگہوں پر فینسنگ کا کام جاری ہے ، بس سٹینڈ کی سڑکوں اور اے سی بس سٹینڈ کے احاطہ میں ٹف ٹائل لگانے کا کام بھی جلد مکمل کر کیا جائے گا ۔