لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور ڈسٹرکٹ کیڈٹ جونیئر اور انڈر 16کراٹے چیمپئن شپ ایس ایچ سی ایس گرین نے جیت لی ۔چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی کراٹے کاز کہتی ہیں کہ اگر حکومت توجہ دے تو کراٹے میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں ۔جمنیزیم ہال میں لاہور ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپئن شپ میں شہر بھر سے دوسوکے لگ بھگ خواتین کراٹے کاز نے حصہ لیا۔پچیس کلوگرام کیٹیگری میں آمنہ لیاقت،30 کلوگرام میں ماہم نصراﷲ ،35 کلو گرام میں نور العین ،40کلوگرام میں عدینہ عامر ،45 کلوگرام میں دعاکیانی ،50 کلو گرام میں عاتکہ یوسف ،55 کلوگرام سے زائد میں فاطمہ شہباز،جبکہ انفرادی کاتا میں ایمن زہرہ نے کامیابی سمیٹی ۔