پشاور(نامہ نگار) مسجد قاسم علی خان رویت ہلال کمیٹی پشاور کا اجلاس کل بروز پیر 29 رمضان المبارک بمطابق 03 جون مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس میں عید الفطر کے چاند دیکھنے کے حوالے سے شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد مشاورت سے عید الفطر کا علان کیا جائے گا۔