لاہور(کلچرل رپورٹر)See Prime نے لالچ اور دھوکہ دہی کی کہانی ’’چمک‘‘ریلیزکردی ۔ مختصر فلم میں فرح نادر اور لائبہ خان نے ماں بیٹی یعنی شاہدہ اوررجا کے کردار ادا کئے ہیں جو آدمیوں کو ایک فراڈ کی سکیم میں پھنساتی ہیں ،اس مختصر فلم کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید کا کہنا ہے کہ ہمیں، بطور انسان، یہ سمجھنا چاہیے کہ برے کام کاانجام ہمیشہ برا ہوتا ہے۔ فلم کے نمایاں کرداروں میں فرح نادر، یاسر علی خان، لائبہ خان اور حماد خان شامل ہیں۔