ہانگ کانگ(ویب ڈیسک) لالچی گرل فرینڈز سے پریشان ایک آدمی نے آخرکار ایک قدِ آدم گڑیا کو اپنی گرل فرینڈ بنا لیا اور پچھلے دو سال سے وہ اس کے ساتھ خوشی خوشی رہ رہا ہے ۔یہ کوئی کہانی نہیں بلکہ ہانگ کانگ کے 34 سالہ شہری، شائی تیانرونگ کا سچا واقعہ ہے جو پچھلے دو سال سے ’’موچی‘‘ نامی ایک ’’گڑیا گرل فرینڈ‘‘ کے ساتھ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرا رہا ہے ۔تیانرونگ کا کہنا ہے کہ ’’موچی‘‘ سے پہلے اس نے کئی گرل فرینڈز بنائیں مگر ان کی فرمائشیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی تھیں۔