کراچی (کلچرل رپورٹر) لالی ووڈ فلم’’ لال کبوتر‘‘ پاکستان کے بعد دنیا بھر میں بھی مشہور ہونے لگی۔ فلم کو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول’’ تصویر‘‘ میں ایک ایوارڈ دیا گیا۔تصویر فلم فیسٹیول امریکہ میں ہونے والے جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔اس فیسٹیول کا مقصد فلموں اور ان کی کہانیوں کے ذریعے کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے ۔خیال رہے کہ شہر قائد پر مبنی فلم کو دنیا کے سب سے معتبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈز آسکرز کی 92ویں تقریب میں غیر ملکی زبان کی فلم کے زمرے میں نامزدگی کے لیے منتخب کیا گیا تھا جبکہ فلم کے مرکزی کردار احمد علی اکبر کو بھی واشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔فلم’’ لال کبوتر‘‘ میں احمد علی اکبر کے ساتھ منشا پاشا نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔