لاہور،دبئی(کلچرل رپورٹر،نیٹ نیوز) لالی وڈ کی’’باجی’’ میرا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔میرا دبئی کے امریکن ہسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کے خون کے مختلف ٹیسٹ کیے جس کے نتائج موصول ہونے کے بعد ڈاکٹر حتمی فیصلہ کریں گے ۔اطلاعات کے مطابق فلم سٹار میرا نے معدے میں درد کی شکایت کی تھی جب کہ ہسپتال ذرائع نے کہا کہ میرا نے جلد میں بھی جلن محسوس ہونے کی شکایت کی ہے ۔اداکارہ میرا نے کہا کہ چند دن پہلے ہی امریکہ کے دورے سے واپس آئی ہوں۔کئی دن سے درد محسوس کررہی تھی مگر مصروفیت کے باعث بیماری پر توجہ نہ دے سکی۔