لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری سپورٹس و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے پنجاب سٹیڈیم میں 15ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سیکرٹری سپورٹس و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے ایم ڈی ٹی ڈی سی پی محمد تنویر جبار، مینجر ایونٹس اینڈ انٹرنیشنل ٹورازم فیاض احمد و دیگر کو سرٹیفکیٹس تقسیم دیئے۔