دبئی (سپورٹس ڈیسک) ڈیوڈ ملان نے 913 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں برتری برقرار رکھی۔ انگلش بیٹسمین نے جنوبی افریقہ کے خلاف نتیجہ خیز سیریز میں دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میں بالترتیب 55 اور 99 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 173 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم 871 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور بھارت کے لوکیش راہول بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ سیریز میں 136 رنز بنانے والے جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈر ڈوسن، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کیریئر کے بہترین پانچویں نمبر پر چلے گئے ۔جولائی 2018ء میں ایرون فنچ 900 تک پہنچنے کے بعد ملان 900 پوائنٹس کی رکاوٹ کو عبور کرنے والا پہلا کھلاڑی بن گیا ہے ۔ ملان کو اب دوسرے نمبر پر آنے والے بابر اعظم پر 44 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے ۔ بائولنگ میں افغانستان کے راشد خان 736 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔