جکا رتہ ( نیٹ نیوز ) انڈونیشی صدر جوکو وِدودو نے گز شتہ روز دارالحکومت جکارتہ میں ملک کی پہلی زیر زمین میٹرو لائن کا افتتاح کیا۔ 16 کلومیٹر طویل لائن پر ٹرین اپنا سفر تیس منٹ میں مکمل کرے گی۔ انڈونیشی حکومت نے 6.2 بلین امریکی ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ جاپان کے بین الاقوامی امدادی ادارے جائیکا سے قرضہ حاصل کر کے مکمل کیا ہے ۔ اندازہ ہے کہ یومیہ بنیادوں پر قریب 65ہزار افراد اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے ۔