جہانیاں( آن لائن) نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے مایہ ناز سپوت لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا76ویں سالگرہ 25اکتوبر اتوار کو منائی جائے گی، ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، لانس نائیک محمد محفوظ شہید25اکتوبر 1944ء کو ضلع راولپنڈی کے گائوں پنڈ ملکاں(محفوظ آباد) میں پیدا ہوئے ، انہوں نے 25اکتوبر 1962ء کو پاک فوج میں شمولیت حاصل کی، لانس نائیک محفوظ نے 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا ، اس بہادری کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔