لاہور(گوہر علی) پنجاب میں لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے تاریخی پیکج کے پی سی ون کی تیاری کا کام شروع ہوگیا ہے ،پنجاب میں دودھ ،گوشت اور اس متعلقہ دیگر مصنوعات برآمد کرنے کے لئے 23مختلف منصوبوں کا پی سی ون کی تیاری کا کام جاری ہے ، ان منصوبوں سے جانوروں اور دودھ سمیت دیگر مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق مرتب کرنے میں مدد ملے گی، ان منصوبوں سے جہاں دیہی میعشت مستحکم ہوگی وہاں دے ہاتوں میں غربت کے خاتمہ بھی ہوگا، اس پیکج میں جنوبی پنجاب کو غیر معمولی اہمیت دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق یہ 23منصو بے پنجاب میں لائیو سٹاک کو ہر حوالے سے مستحکم کرنے کے لئے اہم سبب ثابت ہوں گے ،ان منصوبوں میں جانوروں کے بیماریوں کے خاتمہ کے کئی منصوبے بھی شامل ہیں جبکہ لائیوسٹاک کی تعلیم کے لئے کئی مرکز کا قیام بھی ان منصوبوں میں شامل ہے ۔