لاہور، اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر، این این آئی )اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے لاہور ا ئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا سے آنے والے مسافرسے 2 کروڑ کی کوکین اور میری جوآنا برآمد کرلی، مسافر خضر محمد شیرازی ٹورنٹو سے لاہورآیا،ایئر پورٹ پر سامان کی چیکنگ کی گئی تو اس میں سے ایک کلوکوکین اور3گرام میری جونا برآمد ہوئی، اے این ایف ذرائع کا کہناتھا برآمد منشیات کی کل قیمت2 کروڑ روپے ہے ، ساتھی امجددانیال اور توصیف کوبھی پکڑ لیا گیا ، ذرائع کاکہناتھا تین رکنی گینگ کے مدد گار افراد کو بھی پکڑ لیا گیا ہے ، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی اینٹی نارکوٹکس فورس نے قبضہ میں لے لیا ہے ۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور خاتون سمگلر کوکروڑوں روپے کی ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا، کوثر کے سامان سے 13 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ، اے این ایف کے مطابق خاتون ہیروئن دوحہ کے راستے ویانا لیجا رہی تھی ۔