لاہور (نامہ نگارخصوصی، اپنے رپورٹر سے ) لاہور ہائیکورٹ نے 19اکتوبر کو داتا دربار عرس کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ایڈیشنل رجسٹرار نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق19اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ، سول کورٹ، سیشن کورٹ میں عام تعطیل ہوگی۔دریں اثنا لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بھی ہفتہ 19اکتوبر کو مقامی تعطیل ہو گی -اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔