لاہور (نامہ نگار خصوصی) ہم جنس پرست پاکستانی شہری نے جان کے خطرے کے پیش نظر وطن واپسی کیلئے حفاظتی ضمانت دائر کردی۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہری محمد علی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ اس کا تعلق سرائے عالمگیر سے ہے ۔ لیکن وہ برطانیہ میں رہائش پذیر ہے ۔سائل عادتا ہم جنس پرست ہے اور اسے کسی دوسری جنس کا شوق نہیں۔ لیکن اسلامی قوانین کی رو سے اس کے مخالفین اسکی جان کے دشمن ہو گئے ہیں اور اسے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ اسے خدشہ ہے کہ اگر وہ پاکستان پہنچا تو اسے قتل کردیا جائے گا اس لیے اسے عدالت عالیہ سے حفاظتی ضمانت دی جائے ۔